18 مارچ، 2024، 2:12 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85421904
T T
0 Persons

لیبلز

جوزپ بورل: غزہ دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بن گیا ہے

لندن (ارنا) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے غزہ میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بن چکی ہے۔

جوزپ بورل نے پیر کے روز یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ سے پہلے غزہ سب سے بڑی کھلی جیل تھی اور اب یہ سب سے بڑا کھلا قبرستان ہے۔ اس علاقے میں دسیوں ہزار فلسطینی اور بہت سے بین الاقوامی انسانی قوانین دفن ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے تازہ ترین بیان کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی میں شہداء کی تعداد 31 ہزار 726 تک پہنچ گئی ہے اوراس دوران 73,792 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .